ممبئی(یو این پی)سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان صلاح تو ہو چکی ہے لیکن ایک تیسرے خان کو اس رات جب صلح ہوئی نیند نہ آسکی اور اس بات کا برملا اظہار انہوں نے میڈیا میں بھی کردیا،یہ خان کوئی اور نہیں بلکہ عامر خان ہے جنہوں نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ آرپیتا کی شادی والی رات جب شاہ رخ خان شرکت کیلئے سلمان خان کے گھر گئے اور وہاں انہوں نے سلمان خان کی موجودگی میں آرپیتا کو پیار دیا تودونوں خانوں کے گلے شکوے ختم ہو گئے اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لیا لیکن اس رات وہ سو نہیں سکے،میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ اسی رات ڈیڑھ بجے کے قریب سلمان اور شاہ رخ نے انہیں کال کی اور بتایا کہ انکی صلح ہو گئی ہے،عامر خان نے کہا کہ یہ سن کر وہ بہت خوش ہوئے اور انہیں مبارکباد دی،اس کے کوئی ایک گھنٹے بعد پھر دونوں کی کال آئی اور اس مرتبہ وہ ویڈیو کال (فیس ٹائم) پر تھے اور پھر صبح تک ہم سب باتیں کرتے رہے اور دونوں نے انہیں ساری رات سونے نہیں دیا۔