مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم سے ملاقات، آئی ڈٰ پیز کے معاملے پر تحفظات سے آگاہ کیا
حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ نے موجودہ سیاسی بحران اور30 نومبر کے جلسے سے حوالے بھی گفتگو کی ،ذرائع
اسلام آباد(یو این پی)وزیر اعظم نواز شریف سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کر کے آئی ڈی پیز کے معاملے پر قبائلی جرگے کے تحفظات سے آگاہ کیا،وزیر اعظم نواز شریف جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے آئی ڈی پیز کے معاملے پر قبائلی جرگے کے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا، وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ذرائع کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت نے وزیراعظم سے 30 نومبر کے جلسے سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی ۔