آل پنجاب ہاکی ٹورنا منٹ میں طاہر زمان اکیڈ می گوجر اور علیم رضا اولمپئین ہاکی کلب فائنل میں پہنچ گئیں

Published on November 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

Ho
بورے والا(یواین پی) آل پنجاب ہاکی ٹورنا منٹ میں طاہر زمان اکیڈ می گوجر اور علیم رضا اولمپئین ہاکی کلب فائنل میں پہنچ گئیں تفصیلات کیمطابق میجر طفیل شہید نشان حیدر ہاکی کلب کے زیر اہتمام 40ویںآل پنجاب ہاکی ٹورنا منٹ کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول کی ہاکی گراؤنڈ میں دوسیمی فائنل میچ کھیلے گئے پہلا میچ البلال ہاکی کلب وہاڑی اور طاہر زمان اولمپئین ہاکی اکیڈمی گوجرہ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کو طاہر زمان اکیڈ می گوجرہ نے ایک کے مقابلہ میں دو گول سے جیت لیا دوسرا میچ میجر طفیل شہید کی کلب بوریوالااور کلیم رضا اولپمیئن اکیڈ می پیر محل کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کو علیم رضا ہاکی اکیڈ می پیر محل نے پنیلنٹی ڈیتھ کی بنیاد پر جیت لیا میچ مقررہ وقت پر بغیر کسی گول کے برابر تھا دونوں میچوں کے مہمامان خصوصی سینئر ہیڈ ماسٹر رانامحمد سرور اور ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن محمد سعید خاں تھے میچوں کو ایمپائر حیدر سول انٹرنیشنل غلام محی الدین اے گریڈ اورطارق پرویز (واپڈ ا اسلام آباد)نے سپروائز کیا اس موقع پر سیکرٹری ڈی ایف اے وہاڑی اصغر علی جاوید ،سیٹھ محمد بشیر ، چوہدری طاہر شریف گوجر ،باؤ عبید الرحمان ، شیخ محمد اسلم ،طاہر نذیر بھٹی ،رانا محمد عظیم ، محمد عرفان نورانی اور دیگر بھی موجود تھے ٹورنا منٹ کا فائنل میچ آج بروز اتواڑھائی بجے کھیلا جائے گاجس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشااحمد ارائیں ہونگے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy