تحریک انصاف (آج )اسلام آباد میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

Published on November 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

111
ڈی چوک سمیت متعدد مقامات کنٹینرز سے سیل ، پولیس کو واٹر کینن اور آنسو گیس فراہم کر دی گئی
پنڈال میں داخلے کیلئے واک تھرو گیٹ بنادیے گئے ،عمران خان اور دیگر کیلئے علیحدہ وی آئی پی رواستہ ہوگا ،، جلسے کی فضائی نگرانی بھی کی جائیگی،مکمل ریکارڈنگ کیلئے پولیس نے 20کیمرے بھی حاصل کر لئے
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف آج ایک بار پھر اسلام آباد میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ، دوسری طرف حکومت نے ڈی چوک سمیت کئی مقامات کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا ہے، ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکن آج کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم ہیں تو دوسری جانب حکومت بھی سونامی کا راستہ روکنے کی تیاریوں میں مصروف رہے ، حکومت نے ڈی چوک سمیت کئی مقامات کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا ہے، یواین پی کے مطابق بلیو ایریا سے ڈی چوک تک سو سے زیادہ کنٹینرز لگائے جا رہے ہیں۔ سونامی سے بچنے کیلئے جناح ایونیو کے گرد کنٹینرز میں مٹی بھرنے کا کام جاری ، پولیس کو واٹر کینن اور آنسو گیس فراہم کر دی گئی۔ ادھر تحریک انصاف بھی پوری طرح کمر بستہ ہے، پنڈال میں داخلے کیلئے چار راستے بنائے گئے ہیں جہاں واک تھرو گیٹ نصب ہوں گے۔ عمران خان اور دیگر مرکزی قائدین کی جلسہ گاہ آمد کیلئے الگ وی آئی پی راستہ ہوگا ، جلسے کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، تحریک انصاف کے ریڈ زون میں جلسے کیلئے داخلی راستوں پر تین مقامات پر چیکنگ کی جائے گی، ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ کے قریب صرف مخصوص گاڑیوں کی پارکنگ کی اجازت ہوگی۔ مکمل ریکارڈنگ کیلئے پولیس نے بیس کیمرے بھی حاصل کر لئے ہیں۔ جلسے کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی ، خیابان سے آگے فیصل ایونیو مکمل طور پر جلسہ و جلوس کی متعلقہ ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes