پنجاب ؛مزید 2 افراد ڈینگی وائرس کا شکار

Published on November 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      No Comments

222
لاہور(یو این پی)موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی مچھر کے حملے کم نہیں ہوئے۔ پنجاب میں مزید دو افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے رواں برس متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار چار سو ستائیس تک پہنچ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مزیددو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے،راوں برس ڈینگی وائرس سیراولپنڈی میں بارہ سو بارہ افراد متاثر ہوئیجبکہ لاہور سے ایک سو دس اور شیخوپورہ سیساٹھ افراد مرض کا شکار ہوچکے ہیں،صوبے بھر میں مجموعی طور پرمتاثرہ افراد کی تعداداب ایک ہزار چارسو ستائیس تک پہنچ چکی ہے اور ڈینگی وائرس سے متاثرہ تین افراد اب تک دم توڑچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy