کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) دبئی میں روزنامہ نوائے وقت کے بیوروچیف اورمعروف سینئر صحافی طاہرمنیرطاہر کے والد محمد منیر جنجوعہ گذشتہ روز لاہورکے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے (اناللہ و اناالیہ راجعون) مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے ۔مرحوم کو ہیڈمرالہ میں سپرخاک کردیا گیا ہے ان کی نمازجنازہ میں مذہبی ،سیاسی ،سماجی ،صحافتی ،ادبی تنظیموں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔خلیج سمیت بیرون ممالک میں پاکستانی صحافیوں نے طاہر منیر طاہر کے والد کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج وغم اوران سے اظہار تعزیت کیا ۔طاہرمنیر طاہر ان دنوں پاکستان ہیں ان سے 0332.8622047نمبر رابطہ کیا جاسکتاہے