عمران خان کے اقدامات جمہوریت کیلئے نقصاندہ ہیں‘ سینیٹر زاہد خان

Published on December 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

444
پشاور ۔۔۔عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے عمران خان کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے اقدامات جمہوریت کیلئے نقصاندہ ہیں جو آئین اور عوام کے حقوق کیلئے خطرناک ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان محاذ آرائی چاہتے ہیں جو بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لاہور اور دوسرے شہروں کو بند کرنے کی کوشش کا فیصلہ تشدد کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تصادم کی سیاست کی استطاعت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جمہوریت ڈیل ریل ہوئی تو ملک کو بہت بڑا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ میں ایک ساتھ بیٹھ کر قانون میں ترامیم اور انتخابی اصلاحات کیلئے کام کرنا چاہیئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes