اوسلو (یو این پی) پاکستانی نژاد نارویجن شہری یوسف گیلانی کو یورپی یونین کی طرف سے امن کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یو سف گیلانی نے 25 اگست کو اوسلو میں دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرنے لیے پرامن جلوس کا اہتمام کیا اور دہشتگردی کے خلاف مہم چلائی۔ دہشتگردی کے خلاف اس مہم میں ناروے میں مقیم پاکستانیوں اور نارویجن شہریوں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
یاد رہے کہ یو سف گیلانی عرصہ 20 سال سے ناروے کی سیاست میں متحرک ہیں۔