خواہش ہے کہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کروں جو نفسیاتی مریضہ بن جاتی ہے، ردا اشرف

Published on December 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 789)      No Comments

Rida
لاہور (یو این پی) اداکاری بے شک مشکل فن ہے مگر یہُ ان ہی کو آ سکتی ہے جو اسے عبادت کا درجہ دیں آج کے دور میں ہر کوئی اداکارا ور گلوکار بننا چاہتا ہے، یہ بات گزشتہ روز ایک سماجی حلقے کی جانب سے تقریب میں موجود اداکارہ ردا اشرف نے نمائندے سے بات چیت کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ اداکاری کو آسان سمجھنے والے پہلے ان الفاظوں کو تو غور سے سمجھ لیں کہ جس سے لفظ اداکار بنتا ہے، یہاں اداکاری کوآنے والے لوگوں نے مذاق سمجھ رکھا ہے، اداکاری ہمیشہ انہی پر اچھی لگے گی جو اس فن سے بخوبی آشنا ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے گزشتہ سالوں میں کافی کام کیا جس میں ماڈلنگ، وائس اوور، ایکٹنگ اور آرٹ تھیٹرز میں پرفارم کر چکی ہوں اور میری ایکٹنگ کو سب نے سراہا ہے،آج کل ایک آرٹ پلے میں کام کر رہی ہوں جو جلد اسکرین کی زینت بنے گا، اس میں میں نے ایک الگ انداز سے اپنے کردارکوادا کیا ہے، گو کہ ہمارے یہاں آرٹ کو سمجھنے والے لوگ کم ہیں جو اس کا مطلب بھی نہیں جانتے مگر میں حقیقی آرٹ لور ہوں اور میری خواہش ہے کہ میں ایک ایسا کردار ادا کروں کہ جس میں کام کے ساتھ اپنی اداکاری کا وہ رنگ پیش کرسکوں جو فطری پور پر انسان کی زندگی پر غالب رہتا ہے، انہوں نے آخر میں بتایا کہ میں حال ہی میں کینیا سے آئی ہوں جہاں ایک کھیل کے سلسلے میں ریکارڈنگ کے لیے گئی تھی اور اب کراچی میں مختلف ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں، میری خواہش ہے کہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کروں جو نفسیاتی مریضہ بن جاتی ہے اور مجھے اپنے اوپر یقین ہے کہ میں یہ کردار سو فیصد اداکر جاؤں گی کہ جس کو دیکھ کر لوگ حیران رہ جائیں گے، پسندیدہ اداکاروں میں سمیتا پاٹل، شبانہ اعظمی اور ودیا بالن پسند ہیں جب کہ موسیقی میں شفقت امانت علی کو بہت زیادہ سنتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes