ایران۔ترکمانستان۔قزاخستان 928کلو میٹر طویل ریلوے لائن کا افتتاح
Published on December 4, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 798) No Comments
اشک آباد۔۔۔ایران پڑوسی ممالک ترکمانستان اور قزاخستان کیساتھ ریلوے لائن کے زریعے منسلک ہو گیا۔ بدھ کو نئے ریلوے لائن کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پرقزاخستان، ترکمانستان اورایران کے صدور نورسلطان نذر بایوف،قربان گلی محمدوف اور حسن روحانی بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ تہران کا مشرقی اور مغربی یورپ کیساتھ ریل کے زریعے روابط کیلئے راستہ ہموار ہو گیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد تینوں ملکوں کے سربراہوں نے وی آئی پی کیرج میں ایران تک کا سفر کیا۔ قزاخستان۔ترکمانستان۔ایران ریلوے لائن کی تعمیر کا معاہدہ 2007میں طے پا گیا تھا جبکہ تعمیر کا کام 2009میں شروع ہوا تھا۔ریلوے لائن کی تعمیر سے سمندر سے دور وسطی ایشیائی ملکوں ترکمانستان،قزاخستان، ازبکستان اور تاجکستان کو بندر گاہ تک رسائی مل گئی۔ قزاخستان نے اپنے حصے کا 120کلومیٹر لائن کی تعمیر2012میں مکمل کر لی تھی۔ قزاخستان،ترکمانستان اور ایران کے مابین 928کلومیٹر طویل ریلوے لائن کی تعمیر اسی سال مکمل ہو گئی۔اس لائن کی تعمیر سے وسطی ایشیائی ریاستوں اور خلیج فارس کے درمیان کمرشل ٹرانسپورٹیشن میں تیزی آئیگی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 95
Related
Weboy