وزیراعظم محمد نوازشریف افغانستان بارے لندن کانفرنس سے (آج) خطاب کرینگے

Published on December 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

222
اسلام آباد۔۔۔ وزیراعظم محمد نوازشریف افغانستان بارے لندن کانفرنس سے (آج) جمعرات کو خطاب کرینگے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف برطانوی وزیر داخلہ تھریسا مے، بین الاقوامی ترقی کے وزیر جسٹن گیرینگ اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ کانفرنس سے قبل وزیراعظم کے قومی امور کے مشیر سرتاج عزیز لندن کانفرنس کے وزراتی سطح کے مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ ان مذاکرات میں مختلف شعبوں میں وسیع علاقائی تعاون کو درپیش چیلنجز اور مواقعوں پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر افغانستان کے بارے میں لندن کانفرنس میں شرکت کیلئے منگل کو یہاں پہنچے تھے ۔ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy