چین؛شدید برفباری کے باعث کاروبار زندگی معطل

Published on December 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments
1111
بیجنگ(یو این پی)چین کے شمال مشرقی صوبے ہئی لونگ جیانگ میں رواں موسم سرما کی پہلی برفباری جاری ہے۔ گزشتہ تین دن میں نوے سینٹی میٹر برف نے کاروبار زندگی معطل کر دیا،چینی محکمہ موسمیات کے مطابق فو یوان کاؤنٹی میں مسلسل پچاس گھنٹے برف پڑی۔ شدید برفباری سے سڑکیں بند ہو گئیں اور لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔ شہری انتظامیہ سڑکوں سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے۔ علاقے میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes