مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی کی’ ’پرائیویٹ محفل‘‘ پر پولیس کا چھاپہ ، مقدمہ درج

Published on December 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

1111
اراکین اسمبلی نے پولیس پارٹی پر تشدد کرکے بھگادیاتاہم پولیس جوان ڈٹ گئے اور دباؤ کے باوجود پارلیمنٹیرینز کے خلاف کارسرکارمیں مداخلت کا مقدمہ درج کرادیا،یادرہے کہ اس سے قبل آزادرکن قومی اسمبلی جمشید دستی بھی پارلیمنٹیرین پر شراب نوشی اور مجرے کرانے کا الزام لگا چکے ہیں لیکن اْنہی پارلیمنٹیرینز پر مشتمل کمیٹی نے الزامات کی تردید کردی تھی
اسلام آباد (یو این پی)وفاقی دارلحکومت کے پوش علاقے میں چاراراکین اسمبلی کی ’’نجی محفل ‘‘پر پولیس کا چھاپہ پڑگیاجس پر اراکین اسمبلی نے پولیس پارٹی پر تشدد کرکے بھگادیاتاہم پولیس جوان ڈٹ گئے اور دباؤ کے باوجود پارلیمنٹیرینز کے خلاف کارسرکارمیں مداخلت کا مقدمہ درج کرادیا۔یونی ویژن نیوز پاکستان کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر10کے ایک گھر میں شراب نوشی اور رات کے اوقات میں اونچی آواز میں موسیقی چل رہی تھی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ ماراتو اراکین اسمبلی نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور وردیاں پھاڑ کر گھر سے بھگادیا۔پولیس اہلکاروں کے مطابق پارٹی شرکاء نے دھمکیاں دیں اوردھمکی آمیز جملوں کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون بناتے ہیں تم ہمیں قانون سکھانے آئے ہو۔۔؟تم لوگوں کی جرآت کیسے ہوئی۔۔؟ اے ایس آئی سہیل نے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرادیاجس میں وردیاں پھاڑنے ،شراب نوشی اور کارسرکار میں مداخلت سمیت دفعات427،356،186اور506لگائی گئیں تاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ بتایاگیاہے کہ پارٹی کے شرکاء میں مسلم لیگ ن کے رضاحیات ہراج ، سنجے پروانی اور نجف سیال سمیت چاراراکین اسمبلی موجود تھے۔یادرہے کہ اس سے قبل آزادرکن قومی اسمبلی جمشید دستی بھی پارلیمنٹیرین پر شراب نوشی اور مجرے کرانے کا الزام لگا چکے ہیں لیکن اْنہی پارلیمنٹیرینز پر مشتمل کمیٹی نے الزامات کی تردید کردی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes