شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنا سول سرونٹس کی ذمہ داری ہے ڈی سی او غازی امان اللہ

Published on December 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

Anjuman Tajran RP
راجن پور( رانا کفیل احمد) شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنا سول سرونٹس کی ذمہ داری ہے ۔ انجمن تاجران کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون مثالی رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او غازی امان اللہ نے انجمن تاجران راجن پور کے نوتعمیر شدہ دفتر کی دعائیہ تقریب میں کیا ۔ اس موقع پر ضلعی افسران ،انجمن تاجران کے صدور،صدر پریس کلب امجد فاروق ،سیکریٹری جنرل ندیم قریشی اور معززین موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ آپ ایسا کام کریں جس سے لوگ آپ کی عزت کریں ۔ اس ضلع کی ترقی کے لئے میری ٹیم نے دن رات محنت کی ہے ۔ اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی ایسے منصوبے بنارہے ہیں جو ضلع کی ترقی میں مثالی ہو ں گے ۔ اس موقع پر مرکز ی صدر انجمن تاجران علاو الدین مزاری ،محمد سلیم،قاری محمود،شکیل پتافی،نذیر احمد،حاجی حشمت،عبدالمجید اور شیخ عبدالعزیز نے خطاب کیا اور بہترین دفتر تعمیر کر کے دینے پر ڈی سی او کا شکریہ ادا کیا ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے نو تعمیر شدہ دفتر کی چابیاں علاوالدین مزاری کے حوالے کیں ۔بعد ازاں انجمن تاجران کی طرف سے ڈی سی او کو بھی ایک اجرک کا تحفہ دیا گیا ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ندیم قریشی نے سرانجام دئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme