کینیاء سیریز، پی سی بی نے 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ، فوادعالم کپتان مقرر

Published on December 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 2,330)      No Comments

6666
لاہور(یو این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کینیا سیریز کے لیے 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیاء کی ٹیم 10دسمبر کو لاہورپہنچے اور مہمان ٹیم سے کھیل کے لیے پی سی بی نے پاکستان اے کے 15رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق فوادعالم پاکستان اے کی نمائندگی کریں گے جبکہ سمیع اسلم ، شرجیل خان ، فضل سبحان ، بابر اعظم ، سعدعلی ، افتحار احمد ، محمدطلحہ ، احسان عادل ، رضاحسن اور شہباز احمد وغیرہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔یواین پی کے مطابق کینیاء سیریز کے تمام میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题