لاہور (یو این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن 13دسمبر کو منایا جائے گا، عالمی سطح پر ہاتھ دھونے کا دن منانے کا مقصد عوام میں گندگی سے جنم لینے والی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے ،دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں افراد جراثیموں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں، ہاتھ دھونے کی عادت کے ذریعے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتاہے ۔