ڈسکہ کی ڈائری یو این پی کے رپورٹرڈاکٹر عارف محمود کے قلم سے

Published on December 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

Dr Arifڈسکہ کی ڈائری یو این پی کے رپورٹرڈاکٹر عارف محمود کے قلم سے
پٹرول کی قیمتوں میں 20رو پے فی لیٹر کمی کے باوجود ڈسکہ سے ویگنوں کے کرائے کم نہیں ہو سکے
ڈسکہ(یواین پی)پٹرول کی قیمتوں میں 20رو پے فی لیٹر کمی کے باوجود ڈسکہ سے ویگنوں کے کرائے کم نہیں ہو سکے ڈسکہ سے گوجرانوالہ ویگن کا کرایہ دو ماہ قبل چالیس روپے فی مسافر تھا اور دو مرتبہ پٹرول کی قیمتو ں میں20رو پے فی لیٹر کمی کے باوجود آج بھی چالیس رو پے اسی طرح ڈسکہ سے ،کنڈن سیان ،وزیر آباد،سیالکوٹ ،سمبڑیال اور راولپنڈی جانے والی ویگن مالکان نے عوام کو کرایہ میں کمی کی سہولت نہیں دی نے آر ٹی سیکرٹری اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی پر رد عمل ظاہر کر تے ہو ئے کہا کہ ایسا معلو م ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے اور انتظامیہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے سیاسی سماجی حلقوں اور شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ،کمشنر گوجرانوالہ ا،ڈی سی اوسیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنرڈسکہ سے کرایوں میں کمی کے لئے اقدامات کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہر اور گردو نواح میں گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی لوگوں میں بیماریاں پھیلانے کا سبب بننے لگا
ڈسکہ(یواین پی)شہر اور گردو نواح میں گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی لوگوں میں بیماریاں پھیلانے کا سبب بننے لگا گلی محلوں میں کھڑا گندا پانی اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے رہنے سے شہری گلی محلوں سے ناک پر ہاتھ رکھ کر گذرنے پر مجبور ہیں کیونکہ نالوں اور نالیوں سے گند نکال کر عملہ صفائی اس کو اٹھانے کے بجائے نالی کے کناری پر ڈھیر لگا کر چلا جاتا ہے اور اسے اٹھانے کی کوشش نہیں کرتا اور سوکھ سوکھ کر دوبارہ وہی گند نالی اور نالیوں میں چلا جاتا ہے اورٹی ایم اے کے آفیسران اور عملہ صفائی عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور جگہ جگہ گندگی کے لگے ڈھیر شہر کی پہچان بن چکے ہیں کو ئی چیک اینڈ بیلنس نہیں دفاتر میں بیٹھ کر موبائل فون پر عوامی مسائل کا حل کیا جاتا ہے جو کہ ناممکن ہے موقع پرصورتحال کافی حد تک خراب ہے اور زبانی کلامی جمع خرچ کے الفاظ استعمال کرکے عوام کو تسلی دی جاتی ہے جو کہ عوامی مسائل کا حل نہ ہے عوامی حلقوں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہو ئے فوری طور پر کمشنر گوجرانوالہ ،ڈی سی او سیالکوٹ اوراسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر مسیحی جوڑے کا قبول اسلام
ڈسکہ(یواین پی)اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر مسیحی جوڑے کا قبول اسلام تفصیل کے مطابق موضع دھیدووالی کے رہائشی مسیحی جوڑے شاہد اور فوزیہ زوجہ شاہد نے اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کرعیسائی مذہب سے توبہ کر کے گذشتہ روز علامہ قاری خالد محمود کے ہاتھ پر کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا ان کے سابقہ نام ہی بحال رکھے گئے ہیں اس موقع پر علامہ قاری خالد محمود نے نومسلم جوڑے کی دین اسلام پر استقامت کی دعا کی اور شہریوں نے انہیں اسلام قبول کر نے پر مبارکباد دی۔
چار نامعلوم مسلح ڈاکو یوٹیلٹی سٹور سے نقدی اور چور گھر کا سامان اور موٹر سائیکل چرا کر لے گئے
ڈسکہ(یواین پی)چار نامعلوم مسلح ڈاکو یوٹیلٹی سٹور سے نقدی اور چور گھر کا سامان اور موٹر سائیکل چرا کر لے گئے تفصیل کے مطابق چونگی نمبر8پرواقع یوٹیلٹی سٹور پر انچارج عمران رضا موجود تھا کہ چار نامعلوم مسلح ڈاکو جن میں سے دو نے منہ پر رومال باندھ رکھے تھے داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زورپر اس سے نقدی 26ہزار ،موبائل فون اور ای سی آر مشین جس میں 40ہزار رو پے کیش موجود تھا تھیلے میں ڈال کر فرار ہو گئے ،موضع کانواں لٹ کے رہائشی محمد ارشد کے گھر سے اس کی عدم موجودگی میں ملزمان شوکت ،امجد اور عشرت بی بی 40ہزار رو پے مالیت کے صوفے اور برتن چرا کر لے گئے جبکہ گلہ فاروقیہ کا رہائشی سلمان الیاس اپنی موٹر سائیکل125اپلائیڈ فارپر سوار فاروقیہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے آیا اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے مسجد میں چلا گیا نماز پڑھ کر باہر آیا تو دیکھا کہ موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے تھانہ سٹی اور صدر پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔
فحش زبان استعمال کر نے سے منع کر نے پر نوجوان نے فائر مار کر محنت کش کو زخمی کر دیا
ڈسکہ(یواین پی)فحش زبان استعمال کر نے سے منع کر نے پر نوجوان نے فائر مار کر محنت کش کو زخمی کر دیا تفصیل کے مطابق موضع جامکے چیمہ کا رہائشی اعجاز احمد اپنے بھائی شہباز سرور کو ڈاکٹرسے دوائی دلوا کر گھر جا رہا تھا راستہ میں کھڑے نوجوان سعد اسلم نے رو ک کر جان سے مار دینے کی نیت سے فائر کیا جو اعجاز احمد خوش قسمتی سے بچ گیا جبکہ اس کا بھائی شہباز سرور فائر لگنے سے مضروب ہو گیا وجہ عناد یہ ہے کہ مدعی نے ملزمان کو محفل میں فحش زبان استعما کر نے سے منع کیا تھا تھانہ موترہ پولیس نے نے مقدمہ درج کر لیا ۔
پانچ افراد کی محنت کش کے مکان پر قبضہ کی کوشش
ڈسکہ(یواین پی) پانچ افراد کی محنت کش کے مکان پر قبضہ کی کوشش تفصیل کے مطابق موضو سکھوکے کا رہائشی محنت کش محمد بوٹا اپنے گھر پر موجود تھا کہ ملزمان مقصود احمد اور چار نامعلوم افراد آئے اور زبردستی اس کا سامان اٹھا کر باہر پھینک کر مکان پر قبضہ کر نے لگے تو مدعی کے شور مچانے پر اہل دیہہ کے اکٹھا ہو نے پر ملزمان فرار ہو گئے تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
جعلی اسلحہ لائسنس بنوانے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(یواین پی) جعلی اسلحہ لائسنس بنوانے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق حسین منظور نامی شخص اور فیاض نے اسلحہ کا جعلی لائسنس بنوا رکھا تھا جس کی چیکنگ کروانے پر معلوم ہوا کہ اسلحہ لائسنس جعلی ہیں تھانہ صدر اور سٹی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کر نے کے جرم میں الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔
کاروباری لین دین کے سلسلہ میں بوگس چیک دینے پر 4افراد کے خلاف مقدمات درج
ڈسکہ(یواین پی)کاروباری لین دین کے سلسلہ میں بوگس چیک دینے پر 4افراد کے خلاف مقدمات درج تفصیل کاروباری لین دین کے سلسلہ میں ملزم عمران نے محمد عارف کو 7لاکھ 25ہزار رو پے ،ملزم زاہد محمود نے ذوالفقار احمد کو 1لاکھ50ہزار رو پے ،ملزم محمد سجاد نے عارف خان کو 7لاکھ50ہزار رو پے اور ملزم محمدندیم نے محمد اشرف کو 5لاکھ رو پے کے مقامی بینکوں کے چیکس دیئے جو مقررہ تاریخوں پر بینک لے جانے پر کیش نہ ہو سکے تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف بوگس چیکس دینے کے جرم میں الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes