کسی مائی کے لال میں ہمت نہیں ہے کہ پاکستان کو زبردستی بند کراسکے عابد شیر علی

Published on December 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

index
اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کسی مائی کے لال میں ہمت نہیں ہے کہ پاکستان کو زبردستی بند کراسکے،تاجربرادری کے جان و مال کی حفاظت موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے،صنعتی شہر فیصل آباد امن کا گہوارہ ہے کسی کو نفاق ڈانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اگر کسی کانقصان ہوا تو عمران نیازی سے چار گنا وصول کرکے دلوایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا فلور چھوڑ کر بھاگنے والا بزدل شخص فیصل آباد کے باشعور اور غیور لوگوں کو دھمکیاں دینا بند کرے،عمران نیازی کا ابھی تک فیصل آباد کے لوگوں سے پالا ہی نہیں پڑا،یہاں کے لوگ محنتی ، جفاکش اور محب وطن ہیں جنہوں نے کبھی پیچھے ہٹنا سیکھا ہی نہیں،فیصل آباد کے تاجروں اور عوام نے عمران نیازی کی احتجاجی کال کو مسترد کردیا ہے،ملک کو بند کرنے کا مطلب ملکی معیشیت تباہ اور کروڑوں غریب لوگوں کے چولہے بند کرنے کے مترادف ہے،فیصل آباد کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ترقی کا پہیہ رواں دواں رہیگا ،حکومت تاجر برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی،کسی قسم کی گڑ بڑ کرنے یا انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گرفتار کرکے جیل بھجوادیا جائیگا،چوہدری عابد شیر علی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کو مہنگائی ،بے روز گاری،بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے اور بے روز گاری و توانائی بحران کے خاتمے کیلئے دن رات جدوجہد کررہی ہے ،ملک دشمن عناصر کے آلہ کاروں کو یہ بات ایک آنکھ نہیں بھاتی،انتشار اور مزاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے سائنس و ٹیکنالوجی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا پلان ڈی فیصل آباد یا لاہور کو بند کرنے کا پلان نہیں بلکہ ملکی معیشیت کو تباہ اور کمزور ریاست ثابت کرکے پاکستان کو غیروں کے آگے گروی رکھنے کا پلان ہے جسے فیصل آباد کے عوام آج اتحاد کی طاقت سے ناکام بنادیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران مسلسل ناکامیوں پر سٹھیا گئے ہیں وہ کسی ہزیمت سے بچنے کیلئے دن کو دھمکیاں دیتے ہیں لیکن رات کو تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کے پاؤں پکڑ رہے ہیں تاکہ ٹحریک انصاف کی طرح تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو بھی تقسیم کیا جاسکے لیکن ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،’’بے استادا،،شخص ناکام و نامراد ہی رہیگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes