ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

Published on December 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 677)      No Comments

3333
لاہور (یو این پی) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداور خشک رہا۔آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردومیں منفی 07ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلگت ، گوپس، کالام، استور منفی 03، ہنزہ، راولاکوٹ منفی 02، چترال، دیر،کوئٹہ اورقلات منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题