ٹوکیو ۔۔ پی ایم ایل این جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ عمران خان پاکستان بند کرنے والی باتیں کرکے اپنے رشتے دار جنرل نیازی کی یاد تازہ کررہا ہے جس نے 1971ء کی جنگ میں ہتھیار ڈال کر ناکامی کا اعتراف کیا تھا۔ تاریخ گواہ ہے دھرنے اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئی اور اسکا نقصان عوام کو ہوا ہے۔ اب بھی عمران خان اپنے ناپاک عزائم اور مذموم مقاصد کے حصول کے لیے پورے ملک کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں جسکی وجہ سے پاکستان کی معیشیت کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوچکا ہے اور اگر عمران ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے تو ملک مزید مسائل کا شکار ہوگا۔