وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں پولیو کے خلاف تین روزہ مہم شروع ہو گئی
Published on December 9, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 794) No Comments
اسلام آباد ۔۔۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں پولیو کے خلاف تین روزہ مہم پیر کو شروع ہو گئی، پہلے روز 43539 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اظہر خان کے مطابق مہم کے پہلے روز پولیوں ٹیموں نے 42472 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے تھے تاہم ٹیموں نے 100 فیصد سے زائد ہدف حاصل کرکے 43539 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ مہم کے دوران اسلام آباد کی 12 یونین کونسلوں میں ایک لاکھ 31 ہزار 647 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 341 ٹیمیں قائم کر دی گئی ہیں۔ دیہی علاقوں میں 30 فکسڈ اور 14 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، ٹیموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لئے 67 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد روزانہ کی بنیاد پر ہر ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس بھی فیلڈ میں ٹیموں کی کارکردگی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے اس مہم کے دوران 100فیصد کامیابی حاصل کی جائے اور کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ واضح رہے مہم 10 دسمبر کہ اختتام پذیر ہوگی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 146
Related
Premium WordPress Themes