ریاستی غنڈہ گردی کے باوجود کپتان کی قیادت میں عو ام کی استقامت قابل داد ہے،ساجدہ ملک

Published on December 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

index
فیصل آباد (یو این پی )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء ساجدہ ملک نے پی ٹی آئی کے کارکن کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راناثناء اللہ اس سارے واقعہ کی سازش میں ملوث ہیں جنہیں فی الفور گرفتار کیا جائے۔ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، پرامن احتجا ج پر ن لیگ کی طرف سے حملے نے ثابت کردیا ہے کہ یہ جماعت ایک آمر کی پیدار ہے ، یہ جماعت کئی باریاں لینے کے باوجود بھی اپنے اندر سیاسی انداز پیدا نہ کرسکی، کبھی گلو بٹ کبھی پومی بٹ جیسے کرداروں کو سامنے لاتی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بیگناہ عوام کے خون سے تر جمہوریت آمریت سے بدترہے۔شریف برادران نے بینظیر بھٹو کی حکومت کیخلاف تحریک نجات کے نام پرکئی بارشٹرڈاؤں اورپہیہ جام ہڑتال کی کال دی اور دکانوں کی بندش کیلئے زبردستی کی گئی تھی۔ شریف برادران کے اکسانے پرایم ایس ایف کے کارکنوں نے گاڑیوں اوردکانوں کے شیشے توڑے تھے۔شاہراہ قائداعظم ؒ پرپرتشدد مظاہروں کے دوران وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کی ایک انگلی کٹ گئی تھی ،آج یہ لوگ اپناجعلی اقتداربچانے کیلئے ہمیں جمہوریت کادرس دے رہے ہیں ۔گلے سڑے نظام کی تبدیلی کیلئے پرامن جدوجہد کرنا جرم نہیں جہاد ہے۔ بیگناہ عوام کے خون سے ہولی کھیلنے والے شہنشاہ اوران کے درباری فوجی آمروں سے زیادہ بے رحم ہیں پی ٹی آئی کے کارکنان کاخون رائیگاں نہیں جائے گا،فیصل آباد کی طرح دوسرے شہروں کے عوام بھی ملک بچانے کیلئے سردھڑکی بازی لگادیں گے ۔جعلی جمہوریت اورجعلی مقدمات ہمارے پرجوش اورپرعزم کارکنان کاراستہ نہیں روک سکتے اگرحکمرانوں کے پاس بندوق اوربارود ہے توہمارے پاس جنون اورخون ہے ۔نیا پاکستان بنانے کیلئے اپنا خون بہانا ایک بیش قیمت سعادت ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ریاستی غنڈہ گردی کی انتہا کے باوجود کپتان عمران خان کی قیادت میں عو ام کی استقامت قابل داد ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题