کینیا کرکٹ ٹیم ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے (کل) لاہور پہنچے گی

Published on December 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 647)      No Comments
777
کینیا کی ٹیم دورے کے دوران پاکستان اے کیخلاف5 ون ڈے میچزکی سیریز کھیلے گی
لاہور(یو این پی)کینیا کرکٹ ٹیم پاکستان اے کیخلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے (کل)بدھ کو لاہور پہنچے گی،کینیا کی ٹیم کے دورہ کو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی کا اہم اقدام قراردیا جارہا ہے،کینیا کی ٹیم کو لاہور میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور خصوصی کمانڈوز مہمان ٹیم کی حفاظت پر معمور ہوں گے،کینیا کی ٹیم اپنے دورے کے دوران پاکستان اے کیخلاف پانچ ون ڈے میچز کھیلے گی جو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے،2009ء کے بعد کسی غیر ملکی ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔کینیا کے خلاف ہوم سیریز13سے20 دسمبر تک شیڈول ہے،پاکستان اے کی قیادت فوادعالم کریں گے،15رکنی میزبان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، شرجیل خان، فضل سبحان، بابر اعظم، سعد علی، افتخاراحمد، محمد رضوان، انورعلی، حماداعظم، عمران خان، محمد طلحہٰ،احسان عادل، رضاحسن اورشاہ زیب احمد شامل ہیں، متبادل کھلاڑیوں میں جنید الیاس، ظفر گوہر، عامر یاسین ، بسم اللہ خان، ضیاء الحق اور شہزاد رانا کو رکھا گیا ہے،جاوید ارشد منج ٹیم منیجر، منصور رانا کوچ ،یاسر ملک ٹرینر ، زبیر احمد اینالسٹ اور محمد طیب فزیوتھراپسٹ ہوں گے۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题