بورے والا(یواین پی ) فیصل آباد میں گذشتہ روز تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کے سلسلہ میں پی ٹی آئی بوریوالا کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان سابق ٹکٹ ہولڈر حاجی شہباز احمد ڈوگر ، ق لیگ کے ضلعی صدر چوہدری احسان اللہ چیمہ ، عوامی تحریک کے امیر سید خادم حسین نے کی ریلی فوارہ چوک لاہور روڈ سے شروع ہوئی ۔ ریلی میں شریک اتحادی جماعتوں کے سرگر م کارکنان اعجاز اسلم چوہدری ، چوہدری عبدالراؤف، چوہدری ذوالفقار علی چوہان ،عبدالحمید بھٹی ، چوہدری امجد جٹ ،ملک فاروق اعوان ،سابق صوبائی امیدوار تحریک انصاف رانا محمد مظفر خان ،عرفان گوجر ،چوہدری مشتاق احمد طور ، ریاض احمد بھٹی ، محمد سعید قریشی ،محمد ارشد بھٹی ،نعیم احمد نعیم ، ڈاکٹر عمران صدیقی سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔ ریلی لاری اڈہ عارف بازار ،گول چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے چوہدری خالد محمود چوہان ، حاجی شہباز احمد ڈوگر ، احسان اللہ چیمہ، کشف العارفین غوری اور عبدالرؤف چوہدری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کو حق نواز کے قتل کو حساب دینا ہو گا عمراخان حقیقی معنوں میں قائد اعظم کے وژن کی بات کرتے ہیں انشاء اللہ ملک میں جلد ہی انقلاب آئے گا اور ایک نیا پاکستان بنے گا کارکن کسی بھی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن کا قتل رائیگاں نہیں جاے گا ،ریلی کے شرکاء نے گو نواز گو کے فلک شکاف نعرے لگائے