سہیلیاں شازیہ ،کائنات ،کائنات سومرو ،شام سے میزون الملیہان اور نائیجریا سے امینہ یوسف مدعو
لندن(یو این پی)ملالہ یوسف زئی نے بدھ کو نوبل امن انعام کی تقریب میں 5 لڑکیوں کو مدعو کیا ہے،ملالہ فنڈ کی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ اوسلو میں ملالہ کو نوبل امن انعام ملنے کے موقع پر ان کی سہیلیاں شازیہ رمضان، کائنات ریاض کے علاوہ کائنات سومرو بھی موجود ہوں گی، ان کے علاوہ شام کی لڑکی میزون الملیہان اور نائیجریا سے امینہ یوسف کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔ یہ پانچوں لڑکیاں ملالہ کی خاص مہمان ہوں گی۔ ملالہ کا کہناہے کہ یہ ایوارڈ ان تمام لڑکیوں کے لیے ہے جو تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔