ڈاکٹر طاہرالقادری کاچیک اپ، ڈاکٹروں کا (آج )انجیو گرافی کا فیصلہ

Published on December 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments
777
عوامی تحریک کے سربراہ کی پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں کے دوران طبعیت بگڑ گئی تھی
نیویارک (یو این پی)عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا امریکہ میں چیک اپ مکمل کر لیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی انجیو گرافی آج کی جائے گی،عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں کے دوران طبعیت بگڑ گئی تھی، وہ دل کی تکلیف اور بلڈ پریشر بڑھنے کے باعث چل بھی نہیں سکتے تھے ڈاکٹر طاہرالقادری کا امریکی ریاست ہیوسٹن کے ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا ڈاکٹرز کی ٹیم نے انہیں بلڈ پریشر کم کرنے کے لیے مزید بارہ گھنٹے آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹرز کے پینل نے فیصلہ کیا کہ بارہ گھنٹے بعد بلڈ پریشر میں کمی کی صورت میں آج ان کی انجیو گرافی کی جائے گی۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog