گگو منڈی ( یواین پی) موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم ایک شخص جان بحق ایک زخمی تفصیل کے مطابق منیر احمد ولد اللہ بخش وٹو اور محمد خالد ولد محمد یار سکنہ 219/ای بی دن دو بجے کے قریب موٹرسائیکل پر سوار گگو منڈی سے گھر جا رہے تھے لاہور روڈ پر اڈہ چک نمبر 215/ای بی کے قریب ٹرالرنمبر اے ای 1525 سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں محمد خالد موقع پر ہی جان بحق ہو گیاجبکہ منیر احمد شدید زخمی ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش اور زخمی کو فوری طور پر آر ایچ سی گگو پہنچایا جہاں منیر احمد کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاکے سپرد کر دی گئی جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا