ہارون آباد(یواین پی)ھاتف ویلفیئر سوسائٹی نے حسن کارکردگی ایوارڈ حاصل کرکے شہریوں اور علاقہ مکینوں کے سربلند کردیئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ملک محمد ریاض خلجی صدرھاتف ویلفیئر سوسائٹی نے کیا۔ والینٹیئرز ڈے پر پنجاب سروسز بورڈ کی جانب سے حسن کارکردگی کا ایوارڈ ملنے پر ھاتف ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ھاتفین اور معززین شہر کی اکثریت نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران جنرل سیکرٹری محمد طارق جاوید نے شرکاء کو بتایا کہ اگلے ہفتہ میں زینب ہسپتال میں 4عدد ڈائیلیسز مشینوں کا افتتاح کردیا جائے گا جس سے ضلع بھر کے گردے کی امراض مبتلا مریضوں کو استفادہ حاصل ہوگا مزید برآں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ھاتف ویلفیئر سوسائٹی کی طر ف سے 35واں فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوگا جس میں تمام مریضوں کا معائنہ اور ادویات فری دی جائیں گی جبکہ اعلیٰ کوالٹی کے لینز بھی مفت ڈالے جائیں گے۔ اس موقع پر ھاتف ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران چوہدری محمد عقیل عاجز ، حافظ نصیب احمد، حافظ جاوید اقبال، امتیاز یاسر، پرویز اقبال چودھری، محمد امین مغل ، چوہدری امجد نواز، راؤفرقان احمد، سید مدثر عباس اور غلام مرتضیٰ موجود تھے۔