آئی پی پیز کا حکومت کو جاری کئے گئے نوٹس معطل کرنے کا فیصلہ

Published on December 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

news-1418382474-1315اسلام آباد (یو این پی) خودمختار بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں (آئی پی پیز) نے حکومت کو جاری کردہ Sovereign Guarantee نوٹسز عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے آئی پی پیز کو واجبات کی ادائیگیوں کیلئے ایک جامع حل تلاش کرنے کیلئے آئی پی پیز سے مذاکرات کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق آئی پی پیز نے حکومت کو جاری نوٹس معطل کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ آئی پی پیز حکومت پاکستان کو اس مسئلے کے جامع حل کیلئے وقت دینا چاہتی ہیں تاکہ حکومت کو ڈیفالٹ نہ کرنا پڑ۔ آئی پی پیز ایڈوائزری کونسل کے بیان کے مطابق انڈسٹری پانی و بجلی کی وزارت کی جانب سے مثبت اقدامات کو سراہتی ہے اور آئی پی پیز حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنا اور قومی مفاد کو ترجیح دینا چاہتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog