وہاڑی ،ٹریفک حاثات کو روک تھام کیلئے گدھا گاڑیوں ، بیل گاڑیوں ، ٹریکٹر ٹرالیوں کو ریفلیکٹر لگانے کا کام جاری

Published on December 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

12-12-2014 Reflector
وہاڑی(یواین پی)ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر نے کہا ہے کہ دھند اور تاریکی میں سست رفتار بغیر لائیٹ والی گاڑیوں، ریڑھیوں اور گدھا، بیل گاڑیوں کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک حاثات کو روکنے کے لیے سست رفتارگاڑیوں کے علاوہ گدھا گاڑیوں ، بیل گاڑیوں ، ٹریکٹر ٹرالیوں کو ضلع بھر میں ریفلیکٹر لگانے کا کام جاری ہے اور اس کا مقصد انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے یہ بات انہوں نے وی چوک وہاڑی میں گدھا گاڑیوں کو ریفلیکٹر لگواتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹریفک پولیس بغیر کسی معاوضہ کے ریفلیکٹر لگانے کاکام سر انجام دے رہی ہے راجہ شاہد نذیر نے کہا کہ دھند کی صورت میں ڈرائیور پیلی لائیٹ کا استعمال کریں اور دھند شدید ہونے کی صورت میں سفر کرنے سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ دھند کی صورت میں گاڑی کی رفتار کو کم سے کم حد تک رکھا جائے انہوں نے گدھا گاڑی ، بیل گاڑی، ٹریکٹر ٹرالی مالکان سے کہا ہے کہ وہ ریفلیکٹر ضرور لگوائیں تاکہ اندھیرے اور دھند میں وہ پیچھے یا سامنے سے آنے والی گاڑیوں کو دکھائی دے سکیں اور کسی قسم کے حادثہ سے بچ سکیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题