بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور سستی بجلی فراہمی حکومت اولین ترجیح اور مشن ہے عالم داد لالیکا

Published on December 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 581)      No Comments

mian alalm dad lalika pic hnd
ہارون آباد( یواین پی)بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور سستی بجلی فراہم کرنے کی منزل میاں نواز شریف کے موجودہ مثالی دورحکومت کی اولین ترجیح اور مشن ہے پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں نمایاں ترین کمی کر کے میاں نواز شریف نے عملی طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا سیاسی مخالفین محض جلسے جلوس اور احتجاج کرتے رہے مگر میاں محمد نواز شریف نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کے سلسلہ میں بھر پور اور تاریخی ریلیف فراہم کرکے واضع کہا کہ ان کا وژن گفتار اور بڑھک بازی نہیں ہے بلکہ عوام کو حقیقی طور پر ریلیف فراہم کرنا ہے چین کے ساتھ بجلی پیدا کرنے کے تاریخی منصوبے آئندہ الیکشن سے پہلے مکمل کر لیے جائیں گے جن سے عوام کو سستی بجلی ملے گی لوڈشیڈنگ کے مسئلہ پر قابو پاکر صنعتی و معاشی ترقی کا پہیہ رواں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا ایم این اے نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے سیاسی تدبر اور حکمت و بصیرت کے ساتھ ملکی امور چلانے کی بہترین مثال قائم کی ہے ان کا موجودہ دورحکومت پاکستان کی تعمیر وترقی کے حوالہ سے سنگ میل ثابت ہو گا اپوزیشن کو مخالفت برائے مخالفت کی بجائے عوامی فلاح وبہبود کی خاطر مثبت سیاست اپناناچاہیے پاکستان کو اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور میاں محمد نواز شریف اس پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت دانشمندی اور بصیرت کے ساتھ ملکی پروگرامز استوار کیے ہوئے ہیں قوم کو ان کے پروگرامز کی تائید و حمایت کر چکی ہے اور مستقبل میں پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کی منزل مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے جس پر حکومت عمل پیرا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题