ممبئی (یو این پی)بالی وڈ اداکارہ رادیکا اپتے رقص کے سمر کیمپ کی میزبانی کرینگی۔ یواین پی کے مطابق اداکارہ رادیکا اپتے، جنہوں نے لندن سے خصوصی رقص کی تربیت لے رکھی ہے، نے رقص کے سمر کیمپ کی تیاریوں کیلئے منصوبہ بندی ابھی سے شروع کر دی ہے ۔ وہ یہاں بطور میزبان اپنا اہم کردار ادا کرینگی اور رقص کے شوقین لوگوں کو رقص سیکھائیں گی۔ اداکارہ بین الاقوامی کوریوگرافرز کو بھی مدعو کر رہی ہیں تاکہ وہ بھی اپنے تجربات شرکاء سے شیئر کرسکیں۔ شو میں بیک گراؤنڈ ڈانسر کا بھی مقبول گروپ شریک ہوگا۔ اداکارہ نے جن فلموں میں اداکاری کی وہ ’’ شوران دی سٹی ‘‘ ، ’’ لائف ہو تو ایسی ‘‘ ہیں حال میں وہ فلم ’’ بولا پور‘‘ کی عکسبندی کروا رہی ہیں جو جلد ہی ریلیز ہو جائیگی۔