گوجرہ (یواین پی) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب صحافیوں کی علاقائی تنظیم ہے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین جرنلسٹس تحصیل گوجرہ کے سیکرٹری جنرل میاں طاہر سلیم نے مہندی محلہ میں منعقدہ پارٹی میٹنگ میں کیا ۔انہوں نے مذید کہا کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب پاکستان کی واحد تنظیم ہے جو علاقائی سطح پر صحافیوں اور شہریوں کے مسائل حل کرتی ہے اس موقع پر میاں افتخار الدین ،میاں عبدالرؤف ،میاں زاہد عباس ،میاں خالد محمود ،میاں محمد شفیق،میاں وسیم صدیق ،ملک نذیر احمد ،ذوالفقار بھٹی اور موسی رضا بھی موجود تھے۔