ہارون آباد(یواین پی)نہر فور آر سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی ،پل نہر فور آر نزد دھوبی گھاٹ پانی میں ایک خاتون کی لاش الجھی ہوئی تھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر عورت کی لاش کو پانی سے نکالا اور ضروری کاروائی شروع کر دی پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پہنچا دیا گیا ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ سے موت کی وجوہات کا پتہ چل سکے گا تاحال لاش کی شناخت نہ ہوسکی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔