ہارون آباد(یواین پی)سیاست میں کسی بھی مسئلہ کے حل کے لیے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہوا کرتے ہیں موجودہ سیاسی معاملات کے خوش اسلوبی سے طے پانے کے سلسلہ میں فریقین کے درمیان مذاکرات پر آمادگی ایک خوش آئند پہلو ہے جمہوریت کے استحکام کے لیے پارلیمنٹ کا تسلسل نہایت اہمیت رکھتا ہے تشدد پر اکسانے والے عناصر محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے ملک وقوم اور عوام کے مفادات کو پس پشت ڈال کر نہایت افسوسناک حکمت عملی پر کاربند ہیں سیاستدانوں کو پرکھ اور ان کی ذہنی پختگی کا اندازہ ان کی تقاریر اور بیانات سے لگایا جا سکتا ہے ہمارے ملک میں بعض سیاستدان محض ٹی وی چینلزپر پراجمان رہنے اور سیاسی جلسوں میں محفل لوٹ لینے کے زعم میں بے سرویا گفتگو کرتے اور کبھی نہ پوری ہونے والی پیشین گوئیاں کرتے رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ضیاء) کے مرکزی رہنماء و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے وائٹل ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پارلیمنٹ ہمیشہ مذاکرات کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے دھرنے والوں نے احتجاج کی رٹ لگائے رکھی دیر آید درست آید کے مصداق اب بھی مذاکرات کی میز پر آنے کا فیصلہ کر کے دھرنے والوں کی جانب سے جمہوریت کی حکمرانی کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے اور اس سے ملکی سطح پر استحکام کا پیغام ملتا ہے جس پر قوم میں اطمینان کی لہر پائی جاتی ہے قوم کو یقین ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے وزیر اعظم کے استعفی سے دستبرداری درحقیقت جمہوریت کی جیت ہے اور منتخب حکومت اور پارلیمنٹ کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے میں ہی سب کی کامیابی اور فتح ہو گی ۔