ٹیکسلا(یو این پی / ڈاکٹر سید صابر علی )چک مظفر آباد میں اہل تشعیہ کا جلوس ،روٹ کی خلاف ورزی پر پولیس کا کریک ڈاون بیس سے زائد کارکنان پر مقدمات درج تین کارکنان کو گرفتار کرلیاگیا،کارکنان کو فوری رہا کیا جائے ورنہ انتہائی احتجاج پر مجبور ہونگے ، تحریک جعفریہ اور علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا کا کارکنان کی گرفتاری پر پرزور احتجاج ایچ ایم سی روڈ ٹائر جلا کر بلاک کردی،ضابطہ کے خلاف غیر قانونی جلوس کے خلاف پولیس کا بروقت ایکشن قابل تحسین ہے،دھرنوں اور احتجاج کی ریت ڈالی گئی تو اہل سنت والجماعت 19 دسمبر کو عوامی اجتماع کر کے منہ توڑ جواب دیگی،اہل سنت والجماعت تحصیل ٹیکسلا کے رہنماوں کی پریس کانفرنس،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اہل تشعیہ نے چک مظفر آباد ٹیکسلا میں عزاداری سید اشہداء کا جلوس نکالا،جس پر مقامی انتظامیہ نے کریک ڈاون کرتے ہوئے ،یونین کونسل چک مظفر آباد کے شیعہ علماء کونسل کے یونٹ صدر تصور شاہ، سمیت تین افرادمبارک شاہ ، تبسم شاہ کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے بیس سے زائد شعیہ کارکنان کے خلاف زیر دفعات 188-341-153/اے اور تعزیرات پاکستان 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا،پولیس زرائع کے مطابق نو کارکنان نامزد ہیں جبکہ بارہ کارکنان نامعلوم ہیں، تحریک جعفریہ کا پولیس کے ناروا رویہ کے خلاف سخت احتجاج ، ٹائر جلاکر ایچ ایم سی روڈ بلاک کردی پولیس کے خلاف کارکنان نے نعرے بازی ،احتجاج پرانتظامیہ کے اعلیٰ افسران اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ اور ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل محمد سلیم خٹک موقع پر پہنچ گئے ،شیعہ رہنما جنرل سیکرٹری تحصیل ٹیکسلا سید محسن علی نقوی کے مطابق انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد روڈ کھول دی گئی تاہم پولیس نے تاحال انکے گرفتار کارکنان کو ہا نہیں کیا جبکہ انھوں نے یقین دلایا تھا کہ انکے گرفتار کارکنان کو چھوڑ دیا جائے گا ، تحریک جعفریہ اور شعیہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا اس ضمن میں جلد نیا لائح عمل طے کرے گی ،ادہر ڈی ایس سے جب موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ مذکورہ جلوس خلاف ضابطہ نکالا گیا جس کی باقائدہ کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی اس روٹ پر جلوس نکالنے کی اجازت نہ تھی جس پر پولیس نے غیرقانونی فعل کے ارتکاب پر کاروئی کی ،دوسری جانب اہل سنت والجماعت تحصیل ٹیکسلا کے رہنماوں نے اپنے بھرپور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت والجماعت تحصیل ٹیکسلا کے کنوینر قاری عبدالواحد ربانی کا کہنا تھا کہ ہم عظمت صحابہ کا پرچم جان پر کھیل کر سر بلند رکھیں گے،چک مظفر آباد میں ٹیکسلا میں برآمد ہونے والے غیر قانونی جلوس کے خلاف انتظامیہ کا بروقت ایکشن قابل تحسین ہے،بلاجواز روڈ بند کر کے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کا بھی بھرپور محاسبہ ہونا چاہئے،تاکہ علاقہ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے،اہل سنت والجماعت انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی،اہل سنت والجماعت نے مقامی انٹظامیہ کو پہلے ہی تمام حالات سے آگاہ کیا تھا، 27اکتوبر محرم بمطابق 2محرم بھلڑ توپ،یکم نومبر7 محرم چک مظفر آباد،تین نومبر نو محرم ایچ ایم سی روڈ صدیقیہ محلہ،15 نومبر 21 محرم مسلم کالونی سے نکلنے والے غیر قانونی اور روٹ کی خلاف ورزی کرنے والے جلوسوں کے خلاف بھی فی الفور قانونی کاروائی کی جائے،اگر احتجاج اور دھرنا دیکر مسائل حل کرنے کا فارمولہ اختیار کیا گیا تو اہل سنت والجماعت 19 دسمبربروز جمعہ اسکا منہ توڑ جواب دینے پر بھی غور کر رہی ہے،قانون سے کوئی بالاتر نہیں اہل سنت والجماعت انتظامیہ سے امن وامان کی بحالی پر مکمل تعاون جاری رکھے گی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ محمد سرور علوی ،حافظ عبدالحکیم فاروقی ،نذاکت معاویہ ،، محمد ریاض اعوان بھی موجود تھے