خیبر ایجنسی میں بے گھر افراد کی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار 386 ہو گئی

Published on December 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 521)      No Comments

222

اسلام آباد (یو این پی) پاک فوج کے خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار 386 تک پہنچ گئی۔ بے گھر افراد کے 3 لاکھ 65 ہزار 484 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جبکہ بے گھر افراد کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ این ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق بے گھر افراد کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے مختلف مقامات پر خیبر ایجنسی کے بے گھر افراد کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، اب تک 5 لاکھ 97 ہزار 386 افراد کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مختلف مقامات ، چیک پوسٹوں پر بے گھر افراد کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جبکہ رہائشی کیمپوں میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک 3 لاکھ 65 ہزار 484 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ بے گھر افراد کیلئے چار کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں بے گھر افراد کو خوراک اور سردی سے بچاؤ کیلئے گرم کمبل بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ خیبر ایجنسی کے بے گھر افراد کو شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی طرح ماہانہ بنیادوں پر نقد مالی امداد دی جائے گی۔ حکام کے مطابق نادرا نے خیبر ایجنسی کے بے گھر افراد کی رجسٹریشن کی تصدیق کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)