ہارون آباد( یواین پی)جمعیت علماء اسلام (ف) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی امیر جمعیت مولانا معین الدین وٹو ،ضلعی جنرل سیکرٹری عبد الخالق مہار ،تحصیل صدر بہاولنگر حافظ سراج احمد اخون ،تحصیل صدر چشتیاں مولانا عبد القادر کشمیری ،تحصیل صدر ہارون آباد حاجی رشید احمد اعوان،تحصیل صدر منچن آباد مولانا نذیر احمد وٹو ،مفتی عبد الخالق ،مولانا محمد صدیق ،حافظ وحید احمد اعوان ،مولوی محمد امجد ،ملک عبد الباسط نظامی ،قاری محمد عباس قاری نور احمد رحیمی ،مولانا محمد اشرف آزاد،قاری ناصر جمال ،ڈاکٹر محمد رضوان سمیت دیگر عہدیدران نے شرکت کی ۔اجلاس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان پر قاتلانہ حملے اور سابق سینیٹر خالد محمود سومرو کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 19دسمبر بروز جمعتہ المبارک ضلعی ہیڈ کوارٹربہاولنگر پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔احتجاج میں ضلع بہاولنگر کی پانچوں تحصیلوں ہارون آباد ،منچن آباد ،فورٹ عباس ،چشتیاں اور بہاولنگر سمیت قصبات اور چکوک کے سینکڑوں کارکن اور جمعیت کے رہنماء شرکت کریں گے احتجاج مکمل طور پر پر امن رہے گا اور احتجاج کا مقصد ان واقعات پر حکومت کو اپنے جذبات کا احساس دلانا ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کے تدارک کے لیے حکومت اور حکمرانوں کو اقدامات کرنے کے لیے آگاہ کیا جا سکے