یہ وقت محض متاثرین کی امداد اور مذمتی بیانات سے آ گے بڑھنے کا ہے: عمران خان کا پیغام

Published on December 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

news-1418749220-8199پشاور(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تحریک طالبان پاکستان کی شدیدمذمت کرتے ہیں جس نے آ ج سکول میں معصوم بچوں کی شہادتوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، یہ وقت مھض متاثرین کی امداد کرنے اور مذمتی بیانات سے آ گے بڑھنے کا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس غیر انسانی واقعے کے بعد تمام سیاسی و عسکری قیادت سمیت تمام وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک ہی پیج پر ہونی چاہئیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ کل شام ساڑھے چھ بجے ڈی چوک میں آج جاں بحق ہونے والے بچوں کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی جائے گی جس میں شرکت کی استدعا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes