جنیوا (یو این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے حوالے سے پاکستان کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور بھرپور ساتھ دے گا۔جبکہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اقوام متحدہ دہشت گردی ختم کرنے کے لیے پاکستان کی مدد بھی جاری رکھے گا۔