سانحہ پشاور ، آرمی چیف اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات

Published on December 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

news-1418749220-8199پشاور (یو این پی) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان سانحہ پشاور کے حوالے سے ملاقات ہوئی ہے ۔اس ملاقات میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں سانحہ پشاور سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس سانحے نے قوم کو نیا عزم دے دیا ہے۔جبکہ میاں نواز شریف نے دہشت گردوں کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد سن لیں ، ہم اپنے بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog