کوٹرادھاکشن پرائیویٹ کالجوں اور سکولوں کی انتظامیہ نے لوٹ مار کا سلسلہ دراز کر دیا

Published on October 22, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

\"kot\"
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے) تفصیلات کے مطابق ہمارے رپورٹر نے انکشاف کیا ہے کہ شہر کوٹ رادھاکشن کے بیشتر تعلیمی اداروں نے مختلف حیلوں بہانوں سے طلباء و طالبات کے والدین کی جیبوں کو نقب لگانے کے دھندہ ایک عرصہ سے شروع کر رکھا ہے این آئی بی ایس کالج کے طلباء و طالبات نے بتایا ہے کہ ان سے بھاری فیسیں وصول کی جاتی ہیں جبکہ ہمیں پڑھانے والے ٹیچر معمولی پڑھے لکھے نوجوان ہیں بعض اساتذہ نے نام بتانے سے گریز کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ انہیں کئی کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی جا رہی ہے وہ طلباء و طالبات کو کیا خاک پڑھائیں ۔یہ بھی خبر ہے کہ طلباء وطالبات کی داخلہ فیسیں ہڑپ کر لیں جاتیں ہیں اور انہیں صرف دلاسہ دے کرخاموش کروا دیا جاتا ہے طلباء و طالبات اور سٹاف ممبران نے بتایا ہے کہ این آئی بی ایس کالج کی انتظامیہ کے بعض افراد کہتے ہیں کہ سٹی کا میڈیاء انکا غلام ہے آپ خبریں چلا کر تو دیکھیں ۔خبریں شائع کرنے اور کرانے والوں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ایک اور انکشاف کے مطابق اسی کالج کی انتظامیہ ایک معذور سٹوڈنٹ جس کا نام وسیم سجاد ہے جو کہ ایک ٹانگ سے معذوربھی ہے کی سکالر شپ کی رقم مبلغ 18000روپے بھی ہڑپ کر گئی ہے اور اسکو دینے سے انکاری ہے اسکے علاوہ اکثر کالجز گورنمنٹ سے منظور شدہ نہیں ہیں وہ بچوں اور انکے والدین کو دھوکہ دے کر ان کا مستقبل خراب کرنے میں مصروف ہیں ان کالجز کے پاس نہ اساتذہ ہیں لیبار ٹریاں۔ عوامی حلقوں نے چیف منسٹر۔چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایجوکیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ ان اداروں کے معاملات کی چھان بین کے لیے کمیٹی تشکیل دیں تاکہ حقیقت سامنے آسکے اور زمہ دران کے خلاف ظابطوں کے تحت سخت کاروائی کی جا سکے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy