بارسلونا(یواین پی)بین المذاہب ہم آہنگی کے پلیٹ فارم سے 20دسمبر کو کرسمس اور قائد اعظم ڈے کی تقریب نہایت سادگی سے منائی جائیگی۔اور اس تقریب کو سانحہ پشاور میں ہونے والے شہید بچوں کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے ہم تمام مذاہب کے نمائندے اس تقریب میں سانحہ پشاور کے حوالہ بات چیت کرینگے۔اور اس سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کر کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کی جائیگی۔اور انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔