اللہ پاک لواحقین کو اس عظیم صدمہ کو برداشت کرنے کہ ہمت عطا کریں۔ نصیرالدین
لاہور(یواین پی) اینٹی کرپشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وائس و ڈائریکٹر اوورسیز محمد انیس الرحمن بٹ نے پشاور اسکول میں دہشت گردی کے واقع پر گہرئے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے معماروں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔انشااللہ ہم مِل جل بہت جلد دہشت گردوں کا قلع قمعہ کریں گے۔اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائیں۔انیس الرحمن نے کہا کہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ساتھ ہی ساتھ ڈائریکٹر جنرل ریاض مجاہد ،میڈیا کوارڈینٹر نصیرالدین و دیگر نے بچوں اور اسکول اسٹاف کی شہادتوں کو عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک لواحقین کو اس عظیم صدمہ کو برداشت کرنے کہ ہمت عطا کریں۔