ؓرحیم یار خان (یو این پی) روٹری کلب رحیم یار خان اور الاسدلائرز بیڈ منٹن کلب(رجسٹرڈ) کے زیر اہتما م پولیوآگاہی مہم کے سلسلہ میں نوجوان وکلاء کے درمیان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب انعامات میں اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب بار کونسل کے سابق ممبررمضان شمع نے بتایا کہ پولیو کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور دنیا بھرسے پولیوختم کرنے کیلئے عالمی سطح پر روٹری انٹرنیشنل اہم کردار ادا کر رہاہے اوربہت جلد پاکستان سے بھی اس موذی مرض کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ممبرپاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی روٹری انٹرنیشنل ممتاز بیگ نے بتایا کی اس وقت وطن عزیز میں پولیو زدگان کی تعداد 283ہونے کے باعث دنیابھر میں سرفہرست ہے جو تشویش اورپاکستان کی بدنامی کا باعث چکی ہے۔ روٹری کلب کے سابق صدر چوہدری ریاض احمد نے نوجوان کھلاڑیوں کو کہا کہ وہ پولیو مہموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں اور اپنے اپنے حلقہ اثرمیں پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے پلانے کو یقینی بنائیں۔ صدر ڈسٹرکٹ بار منظور وڑائچ اور سیکرٹر ی بارنیازاحمدچاچڑ نے کہا کہ ذہنی و جسمانی نشونما کیلئے کھیل کود اور تفریح بڑے اہم ہیں اس سے آپس میں صحتمند مقابلہ کی فضا پیدا ہوتی ہے۔ بعد ازاں کھلاڑیوں میں انعامات اور روٹری کلب کی طرف سے\”آئیں پولیوختم کریں\” شرٹس اور کیپس تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر روٹری کلب کے ممبران عمیر عزیز،لالہ ناصرمحمود، طیب بیگ، راناجبار کے علاوہ ندیم اللہ خان، فہدشاہ، نوید باجوہ، عرفان بندیشہ، زاہد فاروق، ٹی ایم شاد، نادر بشیر، جام منور، سلطان، محمد سعید، منیرعالم، انتظار حسین، ذیشان حیدر، سیف اللہ خان، ظفر ہاشمی، محمدکلیم، ندیم واحد،غلام عباس، رضوان کہوجہ بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں شامل تھیں جن میں سے بہترین کارکردگی پر نویدباجوہ،سیف اللہ خان،راناجبار،نادر بشیر،طارق محمود اورظفرہاشمی کو خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں۔