شاہد خان آفریدی ہر 20 ویں گیند پر چھکا لگانے والے کھلاڑی بن گئے

Published on December 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,168)      No Comments

155218-shahidafridi-1375003017-111-640x480
دبئی(یواین پی) پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی ہر 20 ویں گیند پر چھکا لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بوم بوم آفریدی کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اپنے کیرئیر کے دوران 342 چھکے لگا چکے ہیں جبکہ انہوں نے اس دوران کل 6757 گیندوں کا سامنا کیا ہے۔ یوں آفریدی نے اپنے کیرئیر کی ہر 20گیند پر ایک چھکا لگا رکھا ہے۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر بھی پاکستان ہی کے سابق کپتان وسیم اکرم کا ہے جنہوں نے ہر35ویں گیند پر ایک چھکا لگا رکھا ہے۔ ان کے بعد نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے برینڈن مکلم نے ہر 36ویں گیند پر چھکا لگانے کا اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes