تین روزہ سوگ کا اعلان، تعلیمی اداروں میں ’’امن واک‘‘ کا اہتمام کیا جا ئے گا اے ٹی آئی
اسلام آباد ( یواین پی) انجمن طلبا ء اسلام اسلام آباد کے سٹی ناظم شہیر سیا لوی نے پشاور میں سکول پر حملے کی شد ید الفا ظ میں مذ مت کر تے
ہو ئے کہا ہے کہ معصو م طلبا ء کو نشا نہ بنا نے والے اسلام اور تعلیم کے د شمن ہیں ۔ننھے علم کے متعلا شیوں کو شہید کر نے والے مسلمان کہلانے کے حق دار نہیں ۔ اسلام قطعی طورپر معصوم بچوں کو نشا نہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا ۔اسلام امن و مساوات کا درس دیتا ہے ۔تعلیمی اداروں پر حملے کر نے والے جہاد نہیں فساد کر رہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی و صو بائی حکومتیں تعلیمی اداروں کا تحفظ کر نے میں برُ ی طر ح نا کام
ہو چکی ہیں آئے دن طلبا ء اور اسا تذہ کو نشانہ بنا یا جا تا ہے لیکن ان تعلیم دشمن عنا صر کا خا تمہ کر نے کے لئے حکومتی اقدا مات کہیں نظر نہیں آتے۔ اس مو قع پر انہوں نے تین روزہ یوم سوگ کا اعلان کر تے ہو ئے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں ’’امن واک ‘‘ کا اہتمام کیا جائے گااور اسلام او ر تعلیم دشمن عنا صر کو ان کے مذ موم عزائم میں کبھی کا میاب نہیں ہو نے دیں گے ۔