اسلام آباد (یو این پی) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث حکومت نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یکم جنوری سے پیٹرول 10 روپے 15 پیسے، ہائی اوکٹین 12 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹرمزید سستا ہوجائے گا جب کہ لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث موجودہ قیمت گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث حکومت کی جانب سے بھی گزشتہ 2 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 2008 کی سطح پر پہنچ گئی۔