فیصل آباد (یو این پی) سزائے موت کے دو قیدی دہشتگرد طالبان عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں قیدیوں کو جمعہ کی شب 9 بجے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ اس سے قبل دونوں قیدیوں کو سنٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد آخری بیانات قلمبند کئے گئے۔ عقیل عرف ڈاکٹر عثمان جی ایچ کیو پر حملے کا مرکزی ملزم تھا جبکہ ارشد مہربان سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث تھا۔ دونوں شدت پسندوں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ سانحہ پشاور کے بعد دونوں قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ بھی جاری کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق پھانسی سے قبل عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان بہت گھبرائے ہوئے اور دونوں دہشت گرد پھانسی گھاٹ پر موجود حکام سے معافی بھی مانگتے رہے