ہارون آباد (یواین پی)میاں محمد نواز شریف کے تدبر ،آہنی عزم اور صبروتحمل کی حامل حکمت عملی کامیابی لارہی ہے اور پاکستان داخلی اور خارجی لحاظ سے صراط مستقیم پر گامزن ہے کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی کا راز سمت کا درست تعین کرنا ہے اور اس بات کو ہر فرد تسلیم کرتا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے صیح سمت میں گامزن ہو کر قوم کے لیے مشعل راہ اپنا لی ہے صرف ڈیڑھ سال کے مختصر دور حکومت میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے موثر پالیسی سازی کے لحاظ سے میاں محمد نواز شریف کی کاوشیں اور جذبہ بے مثل ہے اور پاکستان کی سیاسی وحکومتی تاریخ میں ان کی اس عظیم کردار کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جاتا رہے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا ایم این اے نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہو ں نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا ختم کرنا ایک اچھی بات ہے اور ہم اس پہلو پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے کسی قسم کی بے جا بیان بازی پر یقین نہیں رکھتے لیکن یہ امر بھی سامنے رکھنا چاہیے کہ دھرنے کے دوران میاں محمد نواز شریف نے نہایت تحمل و بردباری کا مظاہرہ کر کے سیاسی میجورٹی اور استقامت کی مثال قائم کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں اور ہمیں بھر پور یقین ہے کہ آئندہ موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں نمایاں کمی ہو گی اور قوم ماضی کی (ق) لیگ اور پی پی پی کی حکومتوں کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی ناکامی کے بعد میاں محمد نواز شریف کی حکومت کی اس سلسلہ میں کامیابی کو خود دیکھ اور محسوس کر سکے گی چین اور ترکی کے تعاون سے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے کئی میگا پراجیکٹس کا اجرا ہو چکا ہے اور 2018کے الیکشن سے قبل لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی منزل حاصل کرنے میں ہمارا عزم اور عملی اقدامات بلا شبہ ہمارے سیاسی وژن کے عوام دوست ہونے کا ثبوت ہیں ۔